ایران امریکا مذاکرات کے دوسرے دور کی حتمی تاریخ کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیاہے تاہم پاکستان کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی میں توسیع کے لیے مشاورت جاری ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق ایران امریکا جنگ بندی 21 اپریل کو ختم ہورہی ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم کی درخواست پر ایران اور امریکا 15 دن کی جنگ بندی پر متفق ہوئے تھے
وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح پر تمام شراکت داروں سے رابطے کررہے ہیں تاہم ابھی تک ایران امریکا مذاکرات کے دوسرے دور کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔
ذرائع کا مزید کہا کہ پاکستان جنگ بندی برقرار رکھنے کےلیے اتحادیوں سے مل کر کوششیں کررہا ہے۔
واضح رہے کہ مذاکرات کا پہلا دور 11-12 اپریل کو اسلام آباد میں ہوا تھا جو تقریباً 21 گھنٹے جاری رہا لیکن کسی بڑی پیش رفت کے بغیر ختم ہوگیا تھا۔
















