پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی طویل تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ سندھ حکومت نے بھی موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری بیان میں اسکولوں کے لیے طویل تعطیلات کا اعلان کیا۔
School Holidays In Punjab Will Start from The 22nd of May Till The 24th of August
— Rana Sikandar Hayat (@RanaSikandarH) May 11, 2026
انہوں نے بتایا کہ پنجاب بھر کے اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں 22 مئی سے شروع ہوں گی اور انشااللہ 24 اگست کو دوبارہ اسکول کھلیں گے۔
دوسری جانب محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی تک ہوں گی۔
حکام کا کہنا تھا کہ فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری اسکولوں پر ہوگا۔














