Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنے چار روزہ دورہء چین کے پہلے مرحلے میں ہانگژو پہنچ گئے

وزیرِاعظم کا دورہء چین پاکستان چین تعلقات میں نئی جہتوں کا اضافہ کرے گا

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف اپنے چار روزہ دورہء چین کے پہلے مرحلے میں ہانگژو پہنچ گئے ہیں۔

شیاؤ شین ائیرپورٹ ہانگژو پہنچنے پر نائب گورنر ژجیانگ شو وینگوانگ، چین کے پاکستان میں سفیر جیانگ زائیڈونگ اور پاکستان کے چین میں سفیر خلیل ہاشمی نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ اور معاون خصوصی طارق فاطمی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔

وزیرِ اعظم کی ہانگژو میں ژجیانگ صوبے کے پارٹی سیکریٹری وانگ ہاؤ سے ملاقات ہوگی. وزیرِ اعظم سی پیک فیز 2 کے تحت پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے مابین تعاون کے فروغ کے لیے منعقدہ بزنس فورم میں شرکت کریں گے اور معاہدوں و مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلے کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

بعد ازاں وزیرِاعظم دورہ بیجنگ کے لیے روانہ ہوں گے، بیجنگ میں وزیرِاعظم کی چینی صدر شی جن پنگ اور وزیرِاعظم لی چیانگ سے ملاقاتیں ہوں گی، وزیرِ اعظم پاک چین سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت بھی کریں گے.

وزیرِاعظم کا دورہء چین پاکستان چین تعلقات میں نئی جہتوں کا اضافہ کرے گا جس میں بالخصوص سی پیک فیز 2 کے تحت پاکستان و چینی کمپنیوں کے ساتھ تعاون میں اضافہ شامل ہے۔

متعلقہ خبریں