Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی صدر، اسپیکر اور وزیر خارجہ سے اہم ملاقاتیں، سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال

ملاقات کے دوران میں مشرق وسطی میں امن، استحکام اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے حکمت عملی بھی زیر غور آئی

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ان دنوں ایران کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے ایرانی صدر اور پارلیمنٹ کے اسپیکر اور وزیر خارجہ سے اہم ملاقاتیں کی۔

دوران ملاقات فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی قیادت نے کشیدگی میں کمی، مستقل اور پائیدار امن کے لیے کوششوں پر  تبادلہ خیال کیا۔

 خیال رہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف ایران کی مذاکراتی ٹیم کے بھی سربراہ ہیں۔

قبل ازیں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے تہران میں ملاقات کی، رات گئے جاری رہنے والی ملاقات میں تازہ ترین سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال، خطے میں جنگ کے خاتمے اور کشیدگی میں کمی کے لیے کی جانے والی سفارتی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔

ارنا کے مطابق ملاقات کے دوران میں مشرق وسطی میں امن، استحکام اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے حکمت عملی بھی زیر غور آئی۔

واضح رہے کہ ایران امریکہ تنازعہ کے حل کے لیے پاکستان کی بھرپورثالثی کوششیں جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں