کوئٹہ کے نواحی علاقے میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی کارروائی کے دوران 9 دہشتگرد ہلاک جب کہ 4 اہلکار شہید ہوگئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق یہ کارروائی کوئٹہ کے علاقے پنجپائی اور نوحصار میں کی گئی جہاں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس دوران 9 دہشت گرد مارے گئے جب کہ 4 اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔
بنوں کے علاقے تھانہ میریان کی حدود میں ہونے والے آپریشن میں ایک پولیس اہلکار بھی شہید اور ایک زخمی ہوا جسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
بنوں آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 10 کلوگرام وزنی دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) بھی برآمد کیا جسے بعد ازاں ناکارہ بنادیا گیا۔
















