Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش ہوگا، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب

وزیر خزانہ قومی اسمبلی میں مالی سال 2026.27 کا وفاقی بجٹ پیش کریں گے

اسلام آباد: قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا جبکہ سالانہ بجٹ 12 جون کو پیش کیا جائے گا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 5 بجے جبکہ سینیٹ کا اجلاس کل شام 4 بجے طلب کیا گیا ہے، دونوں اجلاس طلب کرنے کی سمری صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھجوا دی گئی ہے۔

اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا کہ بجٹ 12 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے جبکہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب قومی اسمبلی میں مالی سال 2026.27 کا وفاقی بجٹ پیش کریں گے۔

متعلقہ خبریں