اسلام آباد: محسن نقوی نے بلاول بھٹو کو بجٹ اجلاس میں شرکت کے لیے منالیا ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو منالیا ہے جس کے بعد وہ بجٹ اجلاس میں شرکت کے لیے ایوان میں پہنچ گئے ہیں۔
پی پی پی ارکان پوسٹرز لیکر ایوان میں پہنچ گئے ہیں شازیہ مری اور دیگر نے سندھ کو پانی دو کے پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں سندھ کے ارکان پانی دو پانی دو کے نعرے لگا رہے ہیں۔
اس سے قبل ترجمان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نےبجٹ اجلاس کےبائیکاٹ کافیصلہ نہیں کیا چیئرمین بلاول بھٹو بجٹ اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے تاہم پی پی کےکچھ اراکین بجٹ اجلاس میں شریک ہوں گے قومی مفاد کےتحت پیپلزپارٹی بجٹ پراسس کا حصہ ہوگی۔
پی پی پی ارکان کی اکثریت ایوان سے باہر چلی گئی ہے انہوں نے کچھ دیر سندھ کو پانی دو کے نعرے لگائے اور ایوان سے چلے گئے جبکہ پی پی پی ارکان اعجاز جاکھرانی اور قادر پٹیل سپیکر آفس چلے گئے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد قومی اسمبلی میں اس وقت بجٹ اجلاس جاری ہے جس میں آج بجٹ 2026-2027 پیش کیا جانا ہے۔

















