Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جناح گورنمنٹ گریجویٹ کالج میں تقابلی تعلیم کے موضوع پر پوسٹر نمائش کا انعقاد

مہمانِ خصوصی ڈاکٹر مریم نے طلبہ کے تحقیقی اور تخلیقی کام کو سراہا۔

لاہور: جناح گورنمنٹ گریجویٹ کالج مزنگ میں تقابلی تعلیم کے موضوع پر پوسٹر نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ نے پاکستان اور دیگر ممالک کی تعلیمی پالیسیوں کا تقابلی جائزہ پیش کیا جب کہ ان کی تحقیقی اور تخلیقی صلاحیتوں کو بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی۔

یہ نمائش شعبہ تعلیم کی سربراہ ڈاکٹر مصباح نور کی نگرانی میں منعقد کی گئی۔ مہمانِ خصوصی ڈاکٹر مریم نے طلبہ کے تحقیقی اور تخلیقی کام کو سراہا جب کہ پرنسپل ڈاکٹر نازیہ خورشید نے طلبہ کی کاوشوں پر اظہارِ اطمینان کیا۔

نمائش میں عالمی تعلیمی نظاموں اور اصلاحات کو اجاگر کیا گیا۔ تقابلی تعلیم کے موضوع پر تیار کردہ پوسٹرز شرکا کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ تعلیمی سرگرمیاں طلبہ میں تحقیق اور تنقیدی سوچ کو فروغ دیتی ہیں۔

جناح گریجویٹ کالج مزنگ میں منعقدہ نمائش کے دوران طلبہ کی علمی و تحقیقی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔

متعلقہ خبریں