اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا سوئٹزرلینڈ کا مجوزہ دورہ منسوخ کردیا گیا جس کی وجہ سامنے آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے آج سوئٹزرلینڈ روانہ ہونا تھا جہاں وہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) سے متعلق دستخط کی تقریب میں شرکت کرنے والے تھے تاہم دورے کی ضرورت نہ رہنے پر اسے منسوخ کردیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر پہلے ہی الیکٹرانک طریقے سے دستخط کیے جاچکے ہیں جب کہ اس معاہدے پر عملدرآمد کا عمل بھی جاری ہے۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ اس پیش رفت کے نتیجے میں اعلیٰ ترین سطح پر ایک اہم سیاسی کامیابی حاصل کی جاچکی ہے جسے سفارتی کوششوں میں اہم سنگ میل قرار دیا جارہا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ آئندہ مرحلے میں مختلف امور پر پیش رفت علیحدہ علیحدہ تکنیکی سطح کے مذاکرات اور رابطوں کے ذریعے آگے بڑھائی جائے گی تاکہ طے شدہ نکات پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنایا جاسکے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان اس پورے عمل میں مسلسل سفارتی پیش رفت کی مکمل حمایت کررہا ہے اور متعلقہ فریقین کے ساتھ بھرپور رابطے میں ہے تاکہ آئندہ مراحل بھی کامیابی سے مکمل کیے جاسکیں۔

















