ایران امریکہ جنگ بندی اورامن معاہدے میں پاکستان کے قائدانہ اورفعال کردار کودنیا بھر میں سراہا جارہا ہے۔
امن معاہدے کے نتیجے میں پاکستان کا مثبت سفارتی کردارمستحکم ہونے کے علاوہ اہم معاشی فوائد بھی متوقع ہیں۔
بین الاقوامی نیوزایجنسی رائٹرز کے مطابق ایران امریکا امن معاہدے کی پیش رفت سے پاکستان کا عالمی تشخص بہترہوا اورمعاشی فوائد اٹھانے کا بھی موقع ملا ہے اندرونی اوربیرونی استحکام فراہم کرنے والا ملک سرمایہ کاری کے لیے زیادہ معتبراورپرکشش مقام بن جاتا ہے۔
نیوزایجنسی کا کہنا ہے کہ ترقی پرمبنی معاشی ایجنڈا اورامن و استحکام کی ساکھ پاکستان کو سرمایہ کاری کے لیے بہترین مقام بناتے ہیں پاکستان مشرق وسطیٰ کا بڑا حصہ بن کروسیع معاشی ودفاعی شراکت داری قائم کرسکتا ہے۔
رائٹرز کے مطابق ایران پرپابندیوں میں نرمی پاکستان اورایران کے درمیان بلوچستان کے ذریعے بڑے تجارتی مواقع پیدا کرسکتی ہے برطانوی وزیرہیملش فیلکنرنے پاکستانی کردارسراہتے ہوئے دوطرفہ وسیع تجارتی امکانات اوردورے کا اعلان کیا۔
بین الاقوامی جریدے مارڈرن ڈپلومیسی نے اس حوالے سے کہا کہ پاکستان کی عالمی ساکھ میں بہتری غیر ملکی سرمایہ کاری، تجارتی مواقع اور مالی تعاون کو راغب کرنے میں مدد دے سکتی ہے ایٹمی طاقت کا حامل پاکستان خطے میں استحکام کا ضامن ہونے کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری کے لیے بھی ایک پُرکشش مقام ہے۔














