Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایرانی صدر کی فیلڈ مارشل سے ملاقات؛ خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کا غیر متزلزل عزم کا اعادہ

ایرانی صدر نے خطے میں مکالمے کے فروغ کے لیے پاکستان کے تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار کو سراہا۔

راولپنڈی: ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرات، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی جس میں علاقائی صورتحال اور امن کے اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ایرانی صدر نے خطے میں مکالمے کے فروغ، کشیدگی میں کمی اور علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار کو سراہا۔

انہوں نے مشکل جغرافیائی و سیاسی حالات میں تنازعات کے پُرامن حل اور علاقائی شراکت داروں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو بھی تسلیم کیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی مشاورت جاری رکھنے اور پاکستان و ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ خطے میں امن، خوشحالی اور استحکام کو فروغ دیا جاسکے۔

متعلقہ خبریں