Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کے نام سے پہچاناجاتا ہے، وزیراعظم

ایرانی صدرکے حالیہ دورے کے بعدپاک ایران تعلقات مزیدمضبوط ہوں گے، شہباز شریف

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ امریکا ایران اسلام آباداکارڈپردستخط باعث اعزازہے پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردارکے نام سے پہچانا جاتا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر کراچی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہیں ایرانی صدرکے حالیہ دورے کے بعدپاک ایران تعلقات مزیدمضبوط ہوں گے۔

 انہوں  نے کہا کہ دوست ملکوں کے کیڈٹس کودیکھ کر دلی خوشی ہوئی پاس ہونے والے کیڈٹس کومبارکبادپیش کرتاہوں میری حکومت پاکستان نیوی کومزیدمضبوط بنارہی ہے۔

پاسنگ آؤٹ پریڈ سے اپنے خطاب کے دوران وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ معرکہ حق میں پاکستان نیوی کاکردارشانداررہا پاکستان کواندرونی اوربیرونی چیلنجزکاسامناہے پاکستان دہشت گردی کے جڑسے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

قبل ازیں وزیراعظم شہبازشریف پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر کراچی میں پاسنگ آؤٹ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے لیے مختصر ترین دورے پر کراچی پہنچے جہاں وزیرمملکت کھیل داس کوہستانی،آئی جی سندھ اورچیف سیکریٹری نے ان کا استقبال کیا۔

وزیراعظم نے نیول اکیڈمی میں125مڈشپ مین اور33ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ میں کورسزکے دوران اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں اعزازات تقسیم کیے اور کیڈٹس اوران کے والدین سے ملاقات بھی کیں۔

واضح رہے کہ پاس آؤٹ ہونے والوں میں بحرین،عراق اورجبوتی کے مڈشپ مین شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں