Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صدر مملکت نے وزیراعظم کی سفارش پر 3 سمریوں کی منظوری دے دی

صدر نے لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے رکن فضلِ حق عباسی کا استعفیٰ منظور کرلیا

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی سفارش پر تین سمریوں کی منظوری دے دی ہے۔

صدر آصف زرداری نے اقوامِ متحدہ کے اسلاموفوبیا کے انسداد سے متعلق خصوصی ایلچی میگوئل اینجل موراٹینوس کو ہلالِ پاکستان عطا کرنے کی منظوری دے دی۔

اس کے علاوہ صدر مملکت نے لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے رکن فضلِ حق عباسی کا استعفیٰ منظور کر لیا۔

صدر آصف علی زرداری نے ظفر حسن کی وفاقی پبلک سروس کمیشن کے رکن کے طور پر تقرری کی منظوری بھی دی۔

متعلقہ خبریں