Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی ایس پی آر کے زیراہتمام ملک بھر کے طلبہ کیلئے سمر کیمپ 2026 کا انعقاد

سمر کیمپ میں پاکستان بھر کے 18 سے زائد اسٹیشنز سے 4 ہزار سے زائد طلبہ شریک ہوئے

آئی ایس پی آر کے زیراہتمام ملک بھر کے طلبا و طالبات کے لیے سمر کیمپ 2026 کا انعقاد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر سمر کیمپ میں پاکستان بھر کے 18 سے زائد اسٹیشنز سے 4 ہزار سے زائد طلبہ شریک ہوئے، وائس چانسلر رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی ڈاکٹر انیس احمد نے سمرکیمپ 2026 کے شرکاء کے ساتھ خصوصی نشست کی۔

خصوصی نشست کے دوران پاکستان کے ماضی، حال اور مستقبل اور دو قومی نظریے کے موضوع پر گفتگو کی گئی۔

وائس چانسلر رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی ڈاکٹر انیس احمد نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نظریہ  پاکستان وہ فکری اساس ہے جس نے برصغیر کے مسلمانوں کو الگ شناخت اور آزاد وطن کے لیے متحد کیا، پاکستان کا آئین تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی، سماجی اور قانونی تحفظ فراہم کرتا ہے۔

ڈاکٹر انیس احمد نے کہا کہ بھارت کی انتہا پسندانہ پالیسیوں اوراقلیتوں کیساتھ نارواسلوک نے بھارت کے نام نہاد سیکولر چہرے کو بھی مزید واضح کر دیا ہے، انہوں نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کو ہمیشہ اصولی، مستقل اور واضح قرار دیا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ طلبہ تاریخ کے مطالعے، تحقیق اور مستند ذرائع کی مدد سے اپنی آزادانہ رائے قائم کریں، نوجوان اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر مثبت تبدیلی کی بنیاد بنیں اور پاکستان کی تعمیرِ نو میں اپنا کردار ادا کریں۔

آئی ایس پی آر کا سمرکیمپ نوجوانوں کی صلاحیتیں نکھارنے اور قومی شعور کی بیداری کے لیے ایک اہم پیشرفت ہے۔

متعلقہ خبریں