Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکا کو ایرانیوں کا خون بہانے کی قمیت چکانا ہوگی، باقر قالیباف

‘میناب کے بعد امریکا نے قیشم جزیرے میں رہائشی آبادی کو نشانہ بنایا’

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا کو بےگناہ ایرانیوں کا خون بہانے کی قیمت چکانا ہوگی۔

ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں محمد باقر قالیباف نے کہا کہ امریکا ہر روز اپنے ہاتھ نئے جرم سے گندے کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میناب کے بعد امریکا نے قیشم جزیرے میں رہائشی آبادی کو نشانہ بنایا۔

محمد باقرقالیباف کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کی یہ عادت بن گئی ہے کہ جب میدان جنگ میں اسے ضرب لگتی ہے تو وہ ایران کے بے گناہ شہریوں کا خون بہاتا ہے۔

متعلقہ خبریں