Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی انٹر بورڈ کے بارہویں جماعت کے نتائج جاری، طالبات نے پری میڈیکل میں میدان مار لیا

سرکاری کالج کی طالبہ حفصہ خان نے 1011 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت 2026 کے پری میڈیکل، آرٹس پرائیویٹ، ہوم اکنامکس اور خصوصی امیدواروں کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

پری میڈیکل گروپ میں بی اے ایم ایم پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ کالج فار ویمن کی طالبہ حفصہ خان نے 1011 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی جبکہ ہدیٰ سرور دوسری اور بحریہ کالج کارساز کی آمنہ عزیز تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

نتائج کے مطابق پری میڈیکل گروپ کے امتحان میں 23 ہزار 7 امیدوار شریک ہوئے، جن میں کامیابی کا مجموعی تناسب 61.43 فیصد رہا۔ اس گروپ میں پہلی دو پوزیشنیں سرکاری کالجوں کی طالبات نے حاصل کیں۔

آرٹس پرائیویٹ گروپ میں رافعہ شعیب جالی والا نے 925 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ اس گروپ میں کامیابی کا تناسب 50.04 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

ہوم اکنامکس گروپ میں رعنا لیاقت علی خان گورنمنٹ کالج آف ہوم اکنامکس کی طالبہ ازکی عمران نے نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ اس گروپ کا کامیابی کا تناسب 52.47 فیصد رہا۔

خصوصی امیدواروں (آرٹس ریگولر) میں سید حماد علی نے 1004 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ اس گروپ میں کامیابی کی شرح 95.87 فیصد رہی۔

متعلقہ خبریں