Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کا غزہ امن منصوبے کے تحت پیشرفت کا خیر مقدم

پاکستان فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا، شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ امن منصوبے کے تحت ہونے والی پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان امن عمل کے آگے بڑھنے کو مثبت پیش رفت سمجھتا ہے۔

وزیر اعظم نے امریکا، مصر، قطر اور ترکیہ سمیت ثالثی کردار ادا کرنے والے ممالک کی کوششوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ غزہ امن منصوبے پر کیے گئے تمام وعدوں پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق 1967ء سے پہلے کی سرحدوں پر مشتمل، آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے جس کا دارالحکومت القدس شریف ہو۔

متعلقہ خبریں