ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمرانٹرن شپ 2026 میں طلبہ و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی جس میں انہوں نے قومی سلامتی، دہشت گردی اور سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال پر تفصیلی گفتگو کی۔
آئی ایس پی آر سمرانٹرن شپ 2026 میں پاکستان بھر کے 21 مختلف اسٹیشنز پر 6 ہزار سے زائد طلبہ شرکت کر رہے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے خصوصی سیشن کے دوران طلبہ کے سوالات کے مدلل اور مفصل جوابات دیے۔
آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ 2026 میں شریک طلبہ و طالبات کا کہنا تھا کہ مس انفارمیشن، ڈس انفارمیشن، پروپیگنڈا اورغیرمصدقہ خبروں سے بچاؤ کے حوالے سے مؤثر رہنمائی فراہم کی گئی۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی جامع اورمعلوماتی گُفتگو نے قومی سلامتی سے متعلق متعدد غلط فہمیوں اورابہام کو دور کیا، آزاد جموں و کشمیر کی صورتحال، بھارتی پروپیگنڈا اورپاکستان کے مؤقف پرتفصیلی بریفنگ نے زمینی حقائق کو سمجھنے میں مدد دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ فتنہ الہندوستان اورفتنہ الخوارج سے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آرکے حقائق پرمبنی مؤقف نے تمام ترابہام کو ختم کردیا۔
سمرانٹرن شپ 2026 کے شرکاء نے درست معلومات کے فروغ اور ملک دشمن پروپیگنڈے کا مؤثر مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔















