شہرقائد میں شہرقائد کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی کہیں معتدل بارش کا آغاز ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گڈاپ ٹاؤن گلشن معمار اور سرجانی ٹاؤں میں بارش جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش سے قبل گرد آلود ہوائیں بھی چلے گی جبکہ شہر کے مضافات میں بارش کی شدت زائد ہوگی بارش کا سلسلہ کل پیر تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا کا شدید کم دباؤ (ڈپریشن)کمزور ہوکر کم دباؤ میں تبدیل ہو گیا ہے جو اس وقت جنوب مشرقی راجستھان (بھارت) پر موجود ہے۔
بحیرہ عرب اور خلیج بنگال رخ سے آنے والی مون سون ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں پر اثر انداز ہورہی ہیں۔

















