پاک فوج آزاد جموں و کشمیر میں عوامی فلاح اور بنیادی سہولیات کی فراہمی میں ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے۔
پاک فوج کی جانب سے راولاکوٹ میں منیر چوک اور 15 چوک پر 2 موبائل فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔
فری میڈیکل کیمپس کا بنیادی مقصد عام شہریوں کو ان کی دہلیز پر مفت اور معیاری علاج کی سہولیات فراہم کرنا ہے طبی عملے کی جانب سے کیمپوں کے دوران مجموعی طور پر 3 ہزار سے زائد مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی گئیں۔
پاک فوج کے فری میڈیکل کیمپس میں ماہر طبی عملے نے خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت 100 سے زائد افراد کا معائنہ کیا
موجودہ صورتحال کے پیش نظر شہریوں نے بروقت اور مفت طبی سہولیات کی فراہمی کو ایک خوش آئند اقدام قرار دیا۔
راولاکوٹ کے شہریوں نے پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو بھرپور سراہا۔
انسانی ہمدردی، قومی ذمہ داری اور عوامی خدمت کے جذبے کے تحت پاک فوج ہر مشکل گھڑی میں کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے۔















