Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خیبرپختونخوا کےعوام انتظامی بنیادوں پر مزید صوبوں کے قیام کے حق میں بول پڑے

چھوٹے انتظامی یونٹس کے قیام سے سرکاری محکموں کی کارکردگی میں بہتری آئے گی

پاکستان کوفعال ریاست بنانے کے لیے ایڈمنسٹریٹو یونٹس اورنئے صوبوں کا قیام نا گزیر ہوچکا ہے۔

خیبرپختونخوا کے شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامی بنیادوں پرصوبوں کی تعداد میں اضافے کے حوالے سے حکومت کی سوچ  مثبت قدم ہے۔

ایک شہری نے کہا کہ اگردیگرچھوٹے صوبے قائم کیے جائیں تو عوام کوزیادہ سہولیات اورریلیف فراہم کیا جاسکتا ہے ملک میں اس وقت 4 صوبوں کی وجہ سے عام آدمی تک سہولیات کی فراہمی مشکل ہوجاتی ہے۔

شہری کا کہنا تھا کہ صوبوں کی تعداد بڑھانے سے عوام تک سہولیات زیادہ مؤثر اندازمیں پہنچائی جا سکیں گی اگر ذیلی صوبوں کی تقسیم ڈویژن کی سطح پرکردی جائےتوآبادی کا ایک اسمبلی پر انحصارکم ہوجائے گا۔

شہری نے مزید کہا کہ اس طرح ہر ڈویژن کو اپنی کابینہ اورزیادہ مؤثر نمائندگی ملے گی جس سے عوامی مسائل کے حل میں آسانی ہوگی۔

چھوٹے انتظامی یونٹس کے قیام سے سرکاری محکموں کی کارکردگی میں بہتری آئے گی اورعوامی مسائل مقامی سطح پرزیادہ مؤثرانداز میں حل ہو سکیں گے۔

متعلقہ خبریں