Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سیکیورتی فورسز کا آپریشن، واشک اور مستونگ میں 12 دہشت گرد ہلاک

دہشت گرد عناصر کے خلاف آپریشن ردالفتنہ-3 عزمِ استحکام وژن کے تحت جاری ہے

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف دو کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن ردالفتنہ-3 کے تحت 5 اور 6 اگست کو بلوچستان کے اضلاع واشک اور مستونگ میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 5 اگست کو ضلع واشک میں دہشت گردوں کی موجودگی اور نقل و حرکت کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق 6 اگست کو ضلع مستونگ میں ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، جہاں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ کارروائی کے دوران مزید 6 دہشت گرد ہلاک جبکہ ان کا ٹھکانہ بھی تباہ کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دونوں کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے مجموعی طور پر 12 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

ترجمان کے مطابق بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد عناصر کے خلاف آپریشن ردالفتنہ-3 عزمِ استحکام وژن کے تحت جاری ہے، جبکہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

متعلقہ خبریں