Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

براڈ پیک پر پاک فوج کا بڑا ریسکیو آپریشن، 7 غیر ملکی کوہ پیماؤں کے جسد خاکی برآمد

لاپتہ کوہ پیماؤں میں امریکا، چین، نیپال، عمان اور پاکستان کے کوہ پیما شامل تھے۔

اسکردو: براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کے بعد پاکستان آرمی ایوی ایشن نے بڑے ریسکیو آپریشن کے دوران لاپتہ 10 میں سے 7 غیر ملکی کوہ پیماؤں کے جسد خاکی برآمد کرلیے۔

براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کے بعد پاکستان آرمی ایوی ایشن نے سرچ آپریشن شروع کیا جس کے دوران لاپتہ 10 میں سے 7 غیر ملکی کوہ پیماؤں کے جسد خاکی برآمد کرلیے گئے۔

پاکستان آرمی ایوی ایشن نے برآمد ہونے والے ساتوں کوہ پیماؤں کے جسد خاکی اور ایک امریکی خاتون کوہ پیما کی جزوی باقیات اسکردو منتقل کردیں۔

لاپتہ کوہ پیماؤں میں امریکا، چین، نیپال، عمان اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما شامل تھے۔

اسکردو میں سول و عسکری حکام، سفارتی نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ نے مرنے والے کوہ پیماؤں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

خراب موسم اور مسلسل برفانی تودے گرنے کے باعث ایک پاکستانی اور ایک نیپالی کوہ پیما کے جسد خاکی جب کہ امریکی خاتون کوہ پیما کی باقی ماندہ باقیات تاحال برآمد نہیں ہوسکیں۔

متعلقہ خبریں