لاہور: جماعت اسلامی نے 16 اگست سے ملک بھر میں بیک وقت دھرنے شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ 16 اگست سے چاروں صوبوں میں دھرنوں کا آغاز کیا جائے گا۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ لاہور میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنا دیا جائے گا جب کہ سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں گورنر ہاؤسز کے باہر دھرنے ہوں گے۔
امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ حکمرانوں کو عوام دشمن فیصلوں سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کریں گے۔















