Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مکہ دفاعی معاہدہ: اسلام آباد، ریاض اور انقرہ سبز و سرخ رنگوں سے جگمگا اٹھے

مکہ دفاعی معاہدے کے بعد تینوں ممالک میں جشن کا سماں ہے۔

اسلام آباد: پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے تاریخی ’’مکہ دفاعی معاہدے‘‘ کے بعد تینوں ممالک میں جشن کا سماں ہے، اہم عمارتوں کو قومی پرچموں کے رنگوں والی روشنیوں سے سجایا گیا ہے۔

مکہ دفاعی معاہدے کے بعد انقرہ، ریاض اور اسلام آباد میں کلمہ طیبہ اور ہلال و ستارے سے مزین سبز و سرخ پرچموں کی بہار نظر آرہی ہے۔

تینوں ممالک کے باہمی اخوت اور یکجہتی کے جذبے کی ترجمانی کے لیے اہم مقامات پر خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں تاریخی سنگ میل عبور ہونے پر خصوصی چراغاں کا اہتمام کیا گیا جب کہ شاہراہ دستور سمیت مرکزی شاہراہوں پر پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے پرچم لہرارہے ہیں۔

تینوں ممالک کے رہنماؤں کے خصوصی پورٹریٹ بھی آویزاں کیے گئے ہیں جب کہ الیکٹرانک بل بورڈز پر معاہدے سے متعلق اہم نکات کو اجاگر کیا جارہا ہے۔

تاریخی معاہدے میں ’’ایک اللہ، ایک رسول ﷺ، ایک قرآن، ایک کلمہ، ایک قبلہ، ایک پہچان‘‘ کو مرکزی عنوان بنایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں