اسلام آباد: مکہ باہمی دفاعی معاہدے پر پاکستان کی جانب سے خصوصی نغمہ ’ہم سب ایک ہیں‘ جاری کر دیا گیا ہے۔
تینوں ممالک کے تاریخی دفاعی معاہدے کی خوشی میں جاری کیے گئے اس نغمے میں تینوں ممالک کے برادرانہ تعلق کو اجاگر کیا گیا ہے۔
نغمے میں حرمین شریفین کی حفاظت اور خدمت کو ایک مشترکہ مقدس ذمہ داری کے طور پر پیش کیا گیا اور پاکستانی سرزمین پر موجود سپاہیوں کو عشق حرم اور مقدس مقامات سے وابستگی کی روشن علامت کے طور بیان کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ نغمے میں حضور اکرمﷺ سے محبت کو مسلمانوں کے ایمان اور شناخت کا بنیادی حصہ قرار دیا گیا ہے۔
حرمین شریفین کی محبت مسلمانوں کو ایک مشترکہ ایمان، قبلے، قرآن اور روحانی رشتے میں متحد کرتی ہے، آج پاکستان نے سعودی عرب اور ترکیہ کو مضبوط دفاعی تعاون کے ایک تاریخی رشتے میں جوڑ دیا ہے۔
















