Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی ایس پی آر اور ڈی ایچ اے انتظامیہ کے تعاون سے شجرکاری مہم 2026 کا آغاز

آئی ایس پی آر اور ڈی ایچ اے انتظامیہ کی شجرکاری مہم سرسبز اور مضبوط پاکستان کے وژن کی جانب ایک اہم قدم ہے

آئی ایس پی آر اورڈی ایچ اے انتظامیہ کے تعاون سے شجرکاری مہم 2026 کا آغاز کردیا گیا مہم میں نوجوانوں، خواتین سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

مہم میں مختلف اسکولوں اور آئی ایس پی آر انٹرن شپ میں شریک طلبہ نے بھی حصہ لیا۔

شجرکاری مہم میں شریک افراد کا کہنا تھا کہ آئی ایس پی آر اور ڈی ایچ اے کے تعاون سے شجرکاری مہم قابل تحسین اقدام ہے مون سون شجرکاری مہم ہریالی میں اضافے اورماحول کے تحفظ کا ایک بہترین موقع ہے۔

شرکاء نے کہا کہ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا موسمیاتی تبدیلی جیسے مسائل کاسامنا کر رہی ہے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا مقابلہ کرنےکے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ضرورت ہے۔

شجرکاری مہم کے شرکاء نے آنے والی نسلوں کے سرسبز اور صحت مند مستقبل کے لیے آج ہی سے عملی اقدامات شروع کرنے کا پیغام دیا

آئی ایس پی آر اور ڈی ایچ اے انتظامیہ کی شجرکاری مہم سرسبز اور مضبوط پاکستان کے وژن کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

متعلقہ خبریں