ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے پاکستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری، ترقی اور وسائل کے مؤثر استعمال کو فروغ مل رہا ہے۔
پاکستان کا معدنی شعبہ وسیع قدرتی وسائل کے باعث معاشی ترقی اور سرمایہ کاری کے لیے اہم صلاحیت رکھتا ہے
خضدار بارائٹ، لیڈ، زنک (BLZ) منصوبہ پاکستان کے اہم معدنی منصوبوں میں شامل ہے، جس پر طویل عرصے سے کام جاری ہے۔
ایس آئی ایف سی نے BLZ منصوبے کو درپیش دیرینہ مسائل کے حل میں سہولت کاری فراہم کرتے ہوئے 200 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کی۔ یہ منصوبہ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ اور بولان مائننگ انٹرپرائزز کے اشتراک سے خضدار میں تیار کیا جا رہا ہے۔
خضدار میں واقع BLZ منصوبہ 69 ملین ٹن معدنی ذخائر اور 34 سالہ متوقع مائن لائف کا حامل ہے لیز سے متعلق مسائل کے حل کے بعد آپریشنل معاہدے کی تکمیل منصوبے میں اہم پیش رفت ثابت ہوئی۔ منصوبے سے سالانہ 150 سے 230 ملین ڈالر تک آمدن اور بلوچستان میں معاشی سرگرمیوں میں اضافے کی توقع ہے۔
پاکستان کے معدنی وسائل میں سرمایہ کاری کے بڑھتے مواقع عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کی عکاسی کر رہے ہیں۔
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے معدنی منصوبوں میں پیش رفت، سرمایہ کاری کے فروغ اور پاکستان کی معدنی معیشت کو تقویت مل رہی ہے۔
















