Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ 2026 کے 6,150 سے زائد طلبا سے خصوصی نشست

طلبا و طالبات نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے مصافحہ کیا خوشگوار انداز میں گفتگو کی اور آٹو گراف بھی لیے

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے سمر انٹرن شپ 2026 کے تحت پاکستان بھر کے 21 مختلف اسٹیشنز پر شریک 6,150 سے زائد طلبا و طالبات سے خصوصی نشست کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبا سے قومی سلامتی، دہشتگردی، اطلاعاتی جنگ اور سوشل میڈیا کے چیلنجز سمیت اہم امور پر جامع گفتگو کی۔

خصوصی سیشن کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبا کے سوالات کے مفصل اور مدلل جوابات دیے جبکہ انٹرن شپ کے شرکا سے ملاقات بھی کی۔

طلبا و طالبات نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے مصافحہ کیا خوشگوار انداز میں گفتگو کی اور آٹو گراف بھی لیے۔ شرکا نے خصوصی نشست اور ملاقات کو سراہتے ہوئے اسے مفید اور معلوماتی قرار دیا۔

متعلقہ خبریں