Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہاکی ورلڈکپ: ویلز سے ڈرا کے بعد پاکستان کے اگلے مرحلے میں رسائی کے امکانات معدوم

پاکستان کو پول راؤنڈ کے پہلے میچ میں برطانیہ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ہاکی ورلڈکپ کے اہم میچ میں پاکستان اور ویلز کے درمیان مقابلہ 3-3 گول سے برابر ہوگیا جس کے بعد قومی ٹیم کے اگلے مرحلے میں کوالیفائی کرنے کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں۔

پاکستان کو پول راؤنڈ کے پہلے میچ میں برطانیہ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ اب آخری میچ میں قومی ٹیم روایتی حریف بھارت کے مدمقابل ہوگی۔

پاکستان اور ویلز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں نے بھرپور مقابلہ کیا تاہم کوئی بھی ٹیم برتری حاصل نہ کرسکی اور مقابلہ 3-3 گول سے برابر ہوگیا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان پول راؤنڈ کا آخری میچ بدھ کو کھیلا جائے گا جس میں قومی ٹیم بہتر کارکردگی دکھا کر ایونٹ میں اپنی مہم جاری رکھنے کی کوشش کرے گی۔