وزارت آئی ٹی نے متنازعہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (ری آرگنائزیشن) ترمیم بل واپس لینے کا فیصلہ کر لیا۔
سینٹ میں نوے دن مکمل ہونے کے بعد لیپس ہونے کے خدشے کے پیش نظر بل واپس لیا جا رہا ہے بل واپس لینے کے بعد وزارت آئی ٹی کی جانب سے نیا بل لایا جائے گا۔
وزیر آئی ٹی شیزا فاطمہ خواجہ نے بل واپس لینے کی تصدیق کر تے ہوئے کہا کہ اگر بل لیپس ہوجاتا تو اسے مشترکہ اجلاس کو بھیج دیا جاتا ہے۔
وزیر آئی ٹی نے کہا کہ مشترکہ اجلاس کب ہو گا ابھی کوئی پتہ نہیں جبکہ وزارت آئی ٹی کی جانب سے اس کی جگہ نیا بل پیش کیا جائے گا۔














