Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایرانی سیکیورٹی چیف نے اسرائیلی وزیر اعظم کو جہنم بھیجنے کا اعلان کر دیا

محسن رضائی کو اگست کے آغاز میں ایران کی طاقتور نیشنل سیکیورٹی کونسل کی سربراہی سونپی گئی تھی

ایران کی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے نئے سربراہ محسن رضائی نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو سخت دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں جہنم بھیج دیں گے۔

جمعرات کی شب ٹی وی انٹرویو میں محسن رضائی نے ان خبروں کی بھی تردید کی جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے بیرن ٹرمپ کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

ایرانی سیکیورٹی چیف نے الزام عائد کیا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے جھوٹی معلومات پھیلا کر ڈونلڈ ٹرمپ کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کی۔

تاہم چند روز قبل ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کی جانب سے ایک ویڈیو نشر کی گئی تھی، جس کا عنوان تھا ’’بیرن ٹرمپ کو کہاں قتل کیا جا سکتا ہے؟‘‘

محسن رضائی کو اگست کے آغاز میں ایران کی طاقتور نیشنل سیکیورٹی کونسل کی سربراہی سونپی گئی تھی۔ انہیں قدامت پسند اور سخت گیر رہنما سمجھا جاتا ہے جو امریکا کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے شکوک و شبہات رکھتے ہیں۔

محسن رضائی نے 1980 سے 1988 تک جاری رہنے والی ایران عراق جنگ کے آغاز میں پاسداران انقلاب میں شمولیت اختیار کی تھی اور بعدازاں اسی فورس کے کمانڈر کے منصب تک پہنچے۔

متعلقہ خبریں