Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پمز کے 8 سینئر افسران معطل، نئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر محمد سلمان کو پمز کا نیا ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر کردیا گیا

اسلام آباد: وفاقی وزارتِ قومی صحت نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے 8 سینئر افسران کی معطلی اور نئے افسران کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 21 کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر رانا عمران سکندر کو 120 روز کیلئے معطل کردیا گیا ہے جبکہ جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر چوہدری وارث علی رضا، پروفیسر ڈاکٹر نوشیلہ امجد، سینئر رجسٹرار ڈاکٹر نغم نواز اور ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر مطاہر شاہ کو بھی 4 ماہ کیلئے معطل کیا گیا ہے۔

ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سعدیہ ریاض اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیکیورٹی محمد عثمان کی معطلی کے احکامات بھی جاری کردیے گئے ہیں۔

دوسری جانب نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر محمد سلمان کو پمز کا نیا ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر محمد سلمان کی تعیناتی 3 سال یا مستقل ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تقرری تک ہوگی۔ محمد سلمان این آئی ایچ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا اضافی چارج بھی برقرار رکھیں گے۔

حکام کے مطابق پمز افسران کی معطلی کا فیصلہ تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں