بلوچستان کے سرحدی شہر چمن اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد سے لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.5 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کا مرکز چمن سے جنوب مغرب میں 12 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

















