Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فیلڈ مارشل کا دورۂ ترکیہ، استنبول میں اعلیٰ سطحی ملاقاتیں

اس دوران فیلڈ مارشل نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے بھی ملاقات کی۔

راولپنڈی: آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دورۂ ترکیہ کے دوران استنبول میں اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کیں جن میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ دفاعی تعاون اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) دورہ ترکیہ کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کی۔

آرمی چیف کی ترک وزیر خارجہ حکان فیدان سے بھی ملاقات ہوئی جب کہ انہوں نے ترک وزیر دفاع یاشار گولر اور ترک جنرل اسٹاف کے سربراہ جنرل سلجوق بائرکتار اوغلو سے بھی ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعاون اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مکہ معاہدے کے تحت اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں بھی شرکت کی۔

اجلاس میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے نمائندوں نے شرکت کی جس میں اسٹریٹجک رابطہ کاری اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امور کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات اور بڑھتے ہوئے دفاعی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں