Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایل پی جی مہنگی، گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 51 روپے کا اضافہ

ایل پی جی کی نئی قیمت 258 روپے 65 پیسے فی کلو مقرر کردی گئی ہے۔

اوگرا نے ماہ ستمبر کے لیے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں 4 روپے 33 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

قیمت میں اضافے کے بعد ایل پی جی کی نئی قیمت 258 روپے 65 پیسے فی کلو مقرر کردی گئی ہے۔

کراچی میں 11.8 کلوگرام ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 51 روپے 17 پیسے اضافہ ہوگیا ہے۔

اضافے کے بعد 11.8 کلوگرام ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 3 ہزار 52 روپے مقرر کردی گئی ہے۔