Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بنگلہ دیش کیساتھ ایک ٹیسٹ کی تجویز ناقابل عمل ہے، پی سی بی

Now Reading:

بنگلہ دیش کیساتھ ایک ٹیسٹ کی تجویز ناقابل عمل ہے، پی سی بی
پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ ( بی سی بی ) کی جانب سے پاکستان کے دورے پر واحد ٹیسٹ میچ پر اصرار کو ناقابل عمل تجویز  قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق  ذرائع پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی)  کا کہنا ہے کہ   ایک ٹیسٹ میچ پر اصرار کو ناقابل عمل تجویز  اس وجہ سے قرار دیا ہے کہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ بننے کے لیے کم از کم دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز لازمی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ پاکستان میں ایک ٹیسٹ میچ کھیلنے پر آمادگی ظاہر کرتا ہے تو یہ واحد ٹیسٹ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکے گا ۔

اس طرح مطلوبہ پوائنٹس کے حصول کی خاطر بنگلہ دیش کو پاکستان کے دورے پر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے پر ہی رضامندی ظاہر کرنا ہوگی جو کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے حوالے سے کسی سیریز کے کم از کم میچوں کی حد ہے۔

پی ایس ایل کے ٹکٹوں کی قیمت مقرر کردی گئی؟

Advertisement

واضح رہے کہ بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کی ہٹ دھرمی کے سبب اس بات پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے کہ بنگالی پلیئرز پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں شرکت کرسکیں گے یا نہیں ۔

گذشتہ روز بنگلہ دیش کرکٹ بورڈکے صدر نظم الحسن نے اس پہلو کو ایک جانب رکھ دیا کہ بنگلہ دیشی پلیئر زپی ایس ایل فائیو  کے لیے پاکستان جانے پر تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ پی سی بی سے اپنے کھلاڑیوں کی شرکت سے متعلق استفسار کر چکے  ہیں جس پر انہیں یہ جواب دیا گیا کہ محض ناموں کی رجسٹریشن اس بات کی ضمانت نہیں کہ وہ پاکستان سپر لیگ میں کھیلیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ پہلے انہیں مختلف فرنچائز اپنے اسکواڈز  کے لیےمنتخب کریں گی جس کے بعد ان سے این او سی طلب  کیےجائیں گے اور یہ عمل خاصا طویل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قومی ٹیم کے وائٹ بال ہیڈکوچ نے ٹیم کو جوائن کرلیا
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ووین رچرڈز کو قومی ٹیم کا مینٹور بنانے کا امکان 
پاکستان نے یورپیئن باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں دو تمغے جیت لیے
بابراعظم اور محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے نئے بیٹ بنوالیے
ندا ڈار نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا ریکارڈ قائم کردیا
قومی والی بال ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 5 لاکھ فی کس نقد انعام کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر