Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈین جونز کے انتقال پر پاکستانی کرکٹرز کا اظہار افسوس

Now Reading:

ڈین جونز کے انتقال پر پاکستانی کرکٹرز کا اظہار افسوس

سابق آسٹریلوی کرکٹر،کوچ اور کمنٹیٹر ڈین جونز کے انتقال پر پاکستانی کھلاڑیوں نے اظہار افسوس کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق    سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز کےانتقال پر  پاکستان کے موجودہ اور سابق کھلاڑیوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

محمد حفیظ،حسن علی، وہاب ریاض ، رمیز راجہ، شاداب خان، محمد عامر اور سرفراز احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں  ڈین جونز کےانتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

شاداب خان نے کہا کہ ’بڑے اسٹیج پر میرے پہلے کوچ اب اس دنیا میں نہیں رہے‘۔

محمد حفیظ نے اس دکھ کے موقع پر ان کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

رمیز راجہ نے کہا کہ  میں ڈین جونز کے انتقال کی خبر سن کر مکمل صدمے میں ہوں۔

Advertisement

محمد عامر نے کراچی کنگز کی کوچنگ کے دوران انہیں بالنگ کی ٹپ دیتے ہوئے تصویر شیئر کرکے لکھا کہ یہ خبر میرے لیے حیران کن ہے، آپ  بہت یا د آئیں گے۔

https://twitter.com/iamamirofficial/status/1309080383754035200

وہاب ریاض نے کہا کہ  ڈین جونز کے انتقال سے متعلق خبر سن کر صدمے میں ہوں ۔ وہ پاکستان کرکٹ کو بہت پسند کرتے تھے اور ایک اچھے انسان تھے۔

حسن علی نے کہا کہ 2020 اس سے زیادہ برا نہیں ہوسکتا۔ لیجنڈری کرکٹر ڈین جونز کے انتقال کی خبر سن کر دکھ ہوا۔

https://twitter.com/RealHa55an/status/1309081283088257024

سرفراز احمد نے کہا کہ ڈین جونز کے انتقال کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔

https://twitter.com/SarfarazA_54/status/1309090207384338433

Advertisement

واضح رہے کہ سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز آج بھارت کے شہر ممبئی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ہیں۔

ڈین جونز پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کراچی کنگز کے موجودہ کوچ تھے۔

اس سے قبل وہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے بھی کوچنگ کی خدمات انجام دے چکے ہیں اور اسے دو مرتبہ چیمپئن بنواچکے ہیں۔

1984 سے 1994 تک کے اپنے دس سالہ انٹرنیشنل کیریئر میں ڈین جونز نے 52  ٹیسٹ اور 164   ایک روزہ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی  کی۔

انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کے بعد ڈین جونز نے کوچنگ اور کمنٹری میں بھی بہت نام کمایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی چمچماتی ٹرافی کی شکر پڑیاں میں رونمائی
چوتھا ٹی ٹوئنٹی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رنز سے شکست دے دی
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، پنجاب پولیس نے حکمت عملی تیار کر لی، آئی جی پنجاب
معروف پاکستانی کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
یوسین بولٹ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے سفیر مقرر
محمد رضوان اور عرفان خان نیازی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر