قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کی نیوزی لینڈ کے خلاف خراب پرفارمنس پر ہیڈ کوچ مصباح الحق سےمزیدخدمات نہ لینےکافیصلہ کرلیا۔
پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق کی بطور ہیڈ کوچ جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریزممکنہ طور پر آخری سیریز ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے غیرملکی کوچ لانےکافیصلہ کیا ہے۔ زمبابوے کے گرانٹ فلاور اور جنوبی افریقہ کے گیری کرسٹن ممکنہ امیدواروں میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف رواں سیریز میں پاکستان ٹیم کو تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 1-2 جبکہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں وائٹ واش شکست ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News