Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی

Now Reading:

لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 6 کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے  میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو کہ درست فیصلہ ثابت ہوا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔

بیٹنگ میں کوئٹہ کی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا تاہم 2  وکٹیں گرنے کے بعد کپتان سرفراز احمد اور کرس گیل نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی اور ٹیم کو مستحکم پوزیشن فراہم کردی۔

کوئٹہ کی جانب سے بیٹنگ میں کرس گیل 68 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ سرفراز احمد 40 رنز اور محمد نواز 33 رنز بنا کر دیگر نمایاں بیٹسمین رہے۔

Advertisement

بولنگ میں لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاہین شاہ آفریدی، راشد خان اور احمد دانیال نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ۔

ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی جانب سے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے بیٹنگ میں فخر زمان اور محمد حفیظ نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کو جتوانے میں دونوں نے اہم کردار ادا کیا۔

بیٹنگ میں لاہور کی جانب سے فخر زمان نے 82 رنز بنائے جبکہ محمد حفیظ نے جارحانہ اننگ کھیل کر 73 رنز بنائے۔

بولنگ میں کوئٹہ کی جانب سے کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی چمچماتی ٹرافی کی شکر پڑیاں میں رونمائی
چوتھا ٹی ٹوئنٹی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رنز سے شکست دے دی
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، پنجاب پولیس نے حکمت عملی تیار کر لی، آئی جی پنجاب
معروف پاکستانی کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
یوسین بولٹ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے سفیر مقرر
محمد رضوان اور عرفان خان نیازی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر