Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

میراڈونا کی گھڑی چوری کرنے والا شخص بھارت میں گرفتار

Now Reading:

میراڈونا کی گھڑی چوری کرنے والا شخص بھارت میں گرفتار

لیجنڈری آنجہانی فٹبالر ڈیاگو میراڈونا کی گھڑی چوری کرنے والے شخص کو بھارت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

بھارتی ریاست آسام کے  وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا سرما نے بتایا  ہے کہ پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرکے ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر ڈیاگو میراڈونا کی چوری شدہ ہبلوٹ گھڑی برآمد کرلی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ ملزم  کی شناخت واجد حسین کے نام سے ہوئی ہے جسے گرفتار کر کے اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

ہمنتا بسوا سرما نے کہا کہ یہ بین الاقوامی تعاون کی ایک کارروائی تھی  جو آسام پولیس نے بھارتی وفاقی قانون نافذ کرنے والے ادارے   کے ذریعے دبئی پولیس کے تعاون سے انجام دی ہے۔

میراڈونا  کی دستخط شدہ سنگل ایڈیشن  کی ہبلوٹ گھڑی ملزم نے مبینہ طور پر  اس وقت چوری کی تھی جب وہ  دبئی کی ایک کمپنی میں سیکیورٹی گارڈ کے طور پر کام کر رہا تھا جو وہاں میرا ڈونا کا سامان محفوظ کر رہی تھی۔

Advertisement

پولیس کے مطابق  سنگل ایڈیشن گھڑی کی مالیت تقریباً 26 ہزار ڈالر سے زائد ہے  جس کی پشت پر میراڈونا کی تصویر بنی ہے اور ان کی جرسی کے نمبر 10 کے دستخط بھی ہیں۔

دبئی حکام سے موصول ہونے والی معلومات کے حوالے سے  سپریٹنڈنٹ پولیس نے بتایا کہ اگرچہ بہت سی محدود ایڈیشن  کی گھڑیاں دستیاب ہیں، لیکن اس گھڑی کو خاص میراڈونا کے لیے ان کی مرضی کے مطابق بنایا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قومی ٹیم کے وائٹ بال ہیڈکوچ نے ٹیم کو جوائن کرلیا
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ووین رچرڈز کو قومی ٹیم کا مینٹور بنانے کا امکان 
پاکستان نے یورپیئن باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں دو تمغے جیت لیے
بابراعظم اور محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے نئے بیٹ بنوالیے
ندا ڈار نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا ریکارڈ قائم کردیا
قومی والی بال ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 5 لاکھ فی کس نقد انعام کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر