Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

راشد خان کی پی ایس ایل فائنل میں شرکت کی خبروں کی تردید

Now Reading:

راشد خان کی پی ایس ایل فائنل میں شرکت کی خبروں کی تردید

لاہور قلندرز کے افغان آل راؤنڈر راشد خان نے پی ایس ایل 7  کے فائنل میں شرکت کی خبروں کی تردید  کردی  ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ بہت زبردست ہوتا کہ میں پی ایس ایل کے فائنل میں لاہور قلندرز کی نمائندگی  کرتا  لیکن میری پہلی ترجیح قومی ڈیوٹی  ہے جس کی وجہ سے فائنل میچ میں شرکت نہیں کرسکوں گا۔

انہوں نے اپنے کپتان اور ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

خیال رہے کہ کچھ دیر قبل سوشل میڈیا پر یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ راشد خان  کی پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے پاکستان واپسی متوقع ہے۔

راشد خان  نے لاہور قلندرز کے لیے آخری میچ 19 فروری کو اسلام آباد کے خلاف کھیلا تھا جس کے بعد وہ قومی ڈیوٹی کے لیے دیگر افغان کھلاڑیوں کے ہمراہ بنگلادیش روانہ ہوگئے تھے۔

وہ پی ایس ایل کے رواں سیزن  میں لاہور قلندرز کی جانب سے 8 میچز میں  11 وکٹیں حاصل   کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ  بنگلادیش اور افغانستان کے درمیان جاری تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آخری میچ پیر 28 فروری کو کھیلا جانا ہے جبکہ پی ایس ایل کا فائنل کل 27 فروری کو کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اذلان شاہ کپ: قومی ٹیم تیرہ سال بعد فائنل میں پہنچ گئی
دورہ انگلینڈ، قومی ویمنز ٹیم کی کھلاڑیوں کی ٹریننگ جاری
محمد عامر کی آئرلینڈ کے خلاف شرکت مشکوک
اذلان شاہ کپ؛ پاکستان نے کینیڈا کو شکست دے کر تیسری فتح حاصل کرلی
پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کا مجوزہ شیڈول منظر عام پر آگیا
محمد عامر کی ایک مرتبہ پھر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کی خواہش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر