Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سری لنکا کی دعوت پر ذکاء اشرف کولمبو روانہ، قومی کھلاڑیوں سے ملاقات متوقع

Now Reading:

سری لنکا کی دعوت پر ذکاء اشرف کولمبو روانہ، قومی کھلاڑیوں سے ملاقات متوقع

ایشیا کپ میں خراب کارکردگی، چیئرمین پی سی بی نے بڑا قدم اٹھا لیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف سری لنکا کی دعوت پر کولمبو روانہ ہوگئے ہیں۔

ذکاء اشرف سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر موہن ڈی سلوا کی دعوت پر جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب کولمبو کے لیے روانہ ہوئے ہیں، جہاں ان کی قومی کھلاڑیوں سے ملاقات متوقع ہے۔

ایشیاکپ 2023 کا آغاز پاکستان کی میزبانی میں 30 اگست سے ملتان میں ہونے جارہا ہے جب کہ ایشیاکپ کے میچز 31 اگست سے سری لنکا میں بھی کھیلے جائیں گے، اسی سلسلے میں ذکاء اشرف سری لنکا کا دورہ کررہے ہیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: میری خواہش قومی ٹیم کو ہر فارمیٹ میں ٹاپ تھری پر لانا ہے، ذکاء اشرف

چیئرمین پی سی بی سری لنکا میں قیام کے دوران نہ صرف ایشیاکپ 2023 کی تیاریوں کی نگرانی کریں گے بلکہ وہ اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے ممالک کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے سرگرم ہیں اور سلسلے میں وہ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

سری لنکا کرکٹ نے انہیں اتوار کو ہونے والے لنکا پریمیئر لیگ 2023 کے فائنل شو ڈاؤن کا مشاہدہ کرنے کی دعوت دی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم افغانستان کے خلاف سیریز کے لیے ان دنوں سری لنکا میں موجود ہے جب کہ پاک افغان پہلا ون ڈے 22 اگست کو ہمبنٹونا میں کھیلا جائے گا۔

Advertisement

ذکاء اشرف کی انتظامی ذمہ داریوں کے علاوہ قومی کھلاڑیوں سے ملاقات بھی متوقع ہے جس میں خاص طور پر سینٹرل کنٹریکٹس کو لے کر بات کی جائے گی۔

خیال رہے کہ قومی کھلاڑی تنخواہ میں اضافے سے مطمئن دکھائی دیتے ہیں جب کہ بعض مسائل پر بات چیت جاری ہے لیکن توقع ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان مستقبل قریب میں کردیا جائے گا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قومی ٹیم کے وائٹ بال ہیڈکوچ نے ٹیم کو جوائن کرلیا
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ووین رچرڈز کو قومی ٹیم کا مینٹور بنانے کا امکان 
پاکستان نے یورپیئن باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں دو تمغے جیت لیے
بابراعظم اور محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے نئے بیٹ بنوالیے
ندا ڈار نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا ریکارڈ قائم کردیا
قومی والی بال ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 5 لاکھ فی کس نقد انعام کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر