یومِ آزادی کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیرِ اہتمام قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں قومی پرچم لہرایا گیا اور جشنِ آزادی کی خوشیاں منائی گئیں۔
تقریب میں پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید نے پرچم کشائی کی جس کے بعد یومِ آزادی کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔
تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر پی سی بی کی جانب سے پوری قوم کو یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کی گئی۔
یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پروقار تقریب کا انعقاد۔
قدافی سٹیڈیم لاہور میں منعقدہ تقریب میں پی سی بی کے چیف آپریٹگ آفیسر سمیر احمد سید نے پرچم کشائی کی اور کیک کاٹا۔
تقریب میں پی سی بی کے سٹاف اور ان کی فیمیلز کی شرکت۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے پوری… pic.twitter.com/Zc5XdjVyfB
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) August 14, 2026
تقریب کے شرکاء نے پاکستان کی ترقی، خوشحالی، امن اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں پاکستان کا 79واں یومِ آزادی قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ دن کا آغاز توپوں کی سلامی اور نمازِ فجر کے بعد ملکی سلامتی، ترقی، اتحاد اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعاؤں سے ہوا۔



















