Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مچل اسٹارک پہلی بار ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون بن گئے

مچل اسٹارک نے بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 10 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 10 وکٹیں حاصل کرنے کے بعد پہلی مرتبہ کیریئر میں آئی سی سی ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

مچل اسٹارک نے بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرا سے نمبر ایک پوزیشن چھین لی جب کہ پاکستان کے علی عثمان اور عبداللہ شفیق سمیت دیگر کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بھی نمایاں بہتری ہوئی ہے۔

مچل اسٹارک نے بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 10 وکٹیں حاصل کیں جس کے بعد وہ دو درجے ترقی کرکے ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر پہنچ گئے۔

 

جسپریت بمرا ایک درجے تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے جب کہ اسٹارک اور بمرا کے درمیان 10 ریٹنگ پوائنٹس کا فرق ہے۔

جسپریت بمرا کی نمبر ایک پوزیشن پر تازہ حکمرانی صرف دو ماہ برقرار رہی تاہم وہ مجموعی طور پر 697 دن ٹیسٹ کے نمبر ایک بولر رہ چکے ہیں۔

آسٹریلیا کے پیٹ کمنز بھی ایک درجے ترقی کرکے چوتھے نمبر پر پہنچ گئے جب کہ نیتھن لیون دو درجے بہتری کے ساتھ دسویں نمبر پر آگئے۔

انگلینڈ کے اولی رابنسن نے 15 درجے ترقی کرکے ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں 11 ویں پوزیشن حاصل کرلی، انہوں نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 8 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

انگلینڈ کے جوش ٹنگ 16 درجے ترقی کے بعد 17 ویں نمبر پر پہنچ گئے جب کہ بھارت کے مانَو سوتھر 28 درجے بہتری کے ساتھ کیریئر کی بہترین 48 ویں پوزیشن پر آگئے۔

پاکستان کے علی عثمان نے 30 درجے ترقی کرکے ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں 67 ویں پوزیشن حاصل کرلی جب کہ عبداللہ شفیق 7 درجے بہتری کے بعد مشترکہ طور پر 27 ویں نمبر پر آگئے۔

ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں ہیری بروک کی برتری برقرار

آئی سی سی ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں انگلینڈ کے ہیری بروک نے پہلی پوزیشن پر اپنی گرفت مزید مضبوط کرلی ہے اور جو روٹ پر اپنی برتری 24 ریٹنگ پوائنٹس تک بڑھالی ہے۔

بھارت کے رشبھ پنت ایک سال بعد دوبارہ ٹاپ 10 میں شامل ہوگئے، وہ 6 درجے ترقی کرکے ساتویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

بھارت کے کے ایل راہول 5 درجے ترقی کے بعد 30 ویں نمبر پر آگئے جب کہ آسٹریلیا کے کیمرون گرین 9 درجے بہتری کے ساتھ 21 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔

سری لنکا کے سونال دنوشا نے 49 درجے کی بڑی چھلانگ لگاتے ہوئے ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں 54 ویں پوزیشن حاصل کرلی۔