Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لارڈز ٹیسٹ میں شکست؛ پاکستان کرکٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ

لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد ٹیم کے ہوٹل میں ہنگامی اجلاس ہوا

لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم میں اہم تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محمد رضوان اور امام الحق کو وطن واپس بھیجا جا رہا ہے جبکہ صائم ایوب اور عرفات منہاس کو برمنگھم میں ہونے والے تیسرے ٹیسٹ کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امام الحق کی انجری کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے تحقیقات کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد ٹیم کے ہوٹل میں ہنگامی اجلاس ہوا جس میں ٹیم کی کارکردگی اور آئندہ میچ کے حوالے سے تفصیلی غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں تیسرے ٹیسٹ سے قبل ٹیم میں اہم تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ حتمی پلیئنگ الیون کا اعلان میچ سے قبل کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں