امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کا اہم تیل بردار جزیرہ خارگ تباہ کیا جا رہا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان کے ساتھ مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں ایران کی تیل تنصیبات کو تباہ ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اتوار کے روز امریکی فوج نے ایران کے لارک جزیرے پر فضائی کارروائی کی تھی، اس دوران ایران کے 2 میزائل لانچرز کو نشانہ بنایا گیا۔
امریکی حکام کا کہنا تھا کہ پاسدارانِ انقلاب آبنائے ہرمز میں راکٹ داغنے کی تیاری کر رہے تھے۔



















