
اولمپک کوالیفائر ایونٹ کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اولمپک کوالیفائر ایونٹ میں شرکت کے لئے پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا۔ اولمپک کوالیفائر ایونٹ میں عماد شکیل بٹ قومی ہاکی اسکواڈ کی قیادت کریں گے جب کہ ابوبکر محمود وائس کپتان ہوں گے۔ اولمپئن کلیم اللہ کی سربراہی میں کام کرنے والی قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کی سفارشات پر صدر پی ایچ ایف میر طارق حسین بگٹی کی حتمی منظوری کے بعد







