Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں 5جی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ

Now Reading:

پاکستان میں 5جی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ
5G network

موبائل ٹیکنالوجی کےشعبہ میں بڑی پیشرفت،پاکستان میں فائیوجی کےکامیاب تجربہ کاباقاعدہ اعلان آج متوقع ہے۔

تفصیلات کےمطابق چینی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی نےپاکستان میں فائیوجی کاکامیاب تجربہ کیاہےجس کےبعدپاکستان فائیوجی سروس کا تجربہ کرنےوالاخطےکاپہلاملک بن گیاہے۔

پاکستان فائیوجی کاتجربہ کرنےوالےچندممالک میں شامل ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)حکام کاکہناہے کہ ٹیکنالوجی کےمیدان میں پاکستان ترقی کی ایک نئی سمت کی جانب گامزن ہے،ملک میں فائیوجی سروس کاآغازجلدکردیاجائےگا۔

فائیوجی کیاہے؟

Advertisement

فائیوجی موبائل انٹرنیٹ کنکشن کی اگلی جنریشن ہےجوکہ تیزترین انٹرنیٹ کی رفتار کےساتھ اسمارٹ فونزاور دیگرڈیوائسزکواب پہلےسےبھی بہترین رابطےکی سہولت مہیاکرےگا۔

فائیوجی نیٹ ورکس نئے تجربےاورانتہائی اعلیٰ درجے کی ٹیکنالوجی پرمشتمل جو کہ موجودہ موبائل انٹرنیٹ کنکشن سے 100 گناتیزہوگا۔

فائیوجی نیٹ ورک موجودہ براڈبینڈکنکشن سے 10 گناتیزہوگا جس کے ہوم روٹرکی رفتارفورگیگابائٹس فی سیکنڈ ہے۔

فائیوجی کی اوسط ڈاونلوڈنگ کی رفتارایک سیکنڈ کےاندر1جی بی تک ہوگی۔ فائیوجی سے 50 جی بی فائل 2 منٹ میں ڈاؤن لوڈکی جاسکے گی۔

واضح رہے کہ پی ٹی اے نےفائیو جی کا تجربہ شروع کرنے والی پارٹیوں سے اظہاردلچسپی طلب کیا تھا۔

فائیو جی نیٹ ورکس کا عالمی سطح پرآغاز

Advertisement

فائیو جی نیٹ ورک کا عالمی سطح پر آغازہوچکاہے۔توقع کی جارہی ہے کہ 2020تک جدید ترین نیٹ ورک کی عام رسائی ممکن ہوگی ۔ امریکی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ویری زون کی جانب سےفائیوجی نیٹ ورک کاآغازحیرت انگیزطور پر رواں سال اپریل میں کیاجاچکاہےجس کے بعد ویری زون دنیا بھرمیں جدیداورتیزترین انٹرنیٹ سروس مہیا کرنےوالی پہلی کمپنی بن گئی۔

امریکامیں فائیوجی نیٹ ورک فی الحال شکاگوسمیت چندشہروں میں کیاگیاہے۔ جدیدترین فائیوجی نیٹ ورک کی سروس استعمال کرنے کیلئےمخصوص موبائل فونزامریکی مارکیٹوں میں دستیاب ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایلون مسک نے ایکس (ٹوئٹر) میں ایک اور بڑی تبدیلی کردی
کونسی موبائل فون ایپلی کیشن سیکیورٹی کیلئے خطرہ ہے؟
فیس بک صارفین کے لئے تشویشناک خبر
ٹک ٹاک اپنے صارفین کے لئے بہترین فیچر متعارف کروانے کو تیار
واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل آسان کر دی
چیٹ جی پی ٹی کے نئے 4 ماڈل کے آڈیو،و یڈیو میں انسانی احساسات شامل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر