Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

10 ہزار سال کا حساب صرف 3 منٹ میں

Now Reading:

10 ہزار سال کا حساب صرف 3 منٹ میں
quantum

گوگل سے وابستہ ماہرین کی ٹیم نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اپنا ’’سائیکامور‘‘ کوانٹم کمپیوٹر استعمال کرتے ہوئے، صرف 200 سیکنڈ میں وہ حساب لگایا ہے جسے مکمل کرنے میں موجودہ طاقتور ترین سپر کمپیوٹر کو بھی 10 ہزار سال لگ جائیں گے۔

گوگل کا یہ کوانٹم کمپیوٹر، آج کے روایتی سپر کمپیوٹروں کے مقابلے میں تقریباً 1,576,800,000 گنا (ایک ارب 57 کروڑ اور 68 لاکھ گنا) زیادہ حسابی طاقت کا حامل ہے۔

یہ دعویٰ اتنا غیرمعمولی ہے کہ اس پر دنیا بھر میں کوانٹم کمپیوٹر پر کام کرنے والے اداروں میں کھلبلی مچ گئی ہے کیونکہ اب تک تیار کیا جانے والا کوئی بھی کوانٹم کمپیوٹر، اپنی کارکردگی اور رفتار میں عام روایتی کمپیوٹروں کے برابر بھی نہیں پہنچ پائے تھے۔

تفصیلات سے پتا چلتا ہے کہ سائیکامور کوانٹم کمپیوٹر کی اصل طاقت ’’سائیکامور چپ‘‘ ہے جو 53 سپرکنڈکٹنگ کوانٹم بِٹس (کیو بٹس) کے ذریعے کام کرتی ہے، جو آپس میں مربوط ہیں۔

جریدے ’’ٹیکنالوجی ریویو‘‘ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں گوگل کے سی ای او سندر پچائی نے فخریہ انداز میں کہا کہ یہ کوانٹم کمپیوٹر اسی طرح ہے جیسے رائٹ برادران کا ایجاد کیا ہوا سب سے پہلا ہوائی جہاز کہ جو صرف چند سیکنڈ تک فضا میں رہا اور چند فٹ کی بلندی تک ہی پہنچ پایا۔ مطلب یہ کہ کوانٹم کمپیوٹرز پر کام تو صحیح معنوں میں اب شروع ہوا ہے۔

Advertisement

البتہ، کوانٹم کمپیوٹرز کے میدان میں گوگل کے سب سے بڑے حریف ’’آئی بی ایم‘‘ نے اپنے آفیشل بلاگ میں ردِعمل دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اس ریسرچ پیپر میں ڈسک اسٹوریج کی مد میں استعمال کی گئی وہ بے تحاشا جگہ اور آپٹیمائزیشن (کارکردگی بہتر بنانے کے) دوسرے طریقوں کا کوئی تذکرہ نہیں کیا گیا۔

اس لیے ’’گوگل کا یہ تجربہ سپر کنڈکٹر پر مبنی کوانٹم کمپیوٹنگ کے میدان میں پیش رفت کا ایک زبردست مظاہرہ ضرور ہے لیکن اسے اس بات کا ثبوت ہر گز نہیں سمجھنا چاہیے کہ کوانٹم کمپیوٹروں کو کلاسیکی/ روایتی کمپیوٹروں پر ’بالادستی‘ حاصل ہوگئی ہے۔‘‘

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایلون مسک نے ایکس (ٹوئٹر) میں ایک اور بڑی تبدیلی کردی
کونسی موبائل فون ایپلی کیشن سیکیورٹی کیلئے خطرہ ہے؟
فیس بک صارفین کے لئے تشویشناک خبر
ٹک ٹاک اپنے صارفین کے لئے بہترین فیچر متعارف کروانے کو تیار
واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل آسان کر دی
چیٹ جی پی ٹی کے نئے 4 ماڈل کے آڈیو،و یڈیو میں انسانی احساسات شامل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر